تقریروں کے سوا رمیز راجا نے کوئی کام نہیں کیا، سلمان بٹ

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین زمیز راجا پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

یوٹیوب چینل پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اپنے دور میں سوائے تقریروں کے کوئی کام کرکے نہیں دیکھایا، البتہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو تباہ کردیا ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ مجھے بتائیں رمیز راجا نے بطور پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، جس پر انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے کھیل کو پروموٹ نہیں کیا گیا تو چیزیں جوں کی توں رہیں گی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک فرنچائز کے پاس مکمل وکٹ کیپر موجود نہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے دور میں فرنچائز معاملات میں بھی شکوک و شبہات رہے۔

سلمان بٹ نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ رمیز راجا خود عہدہ چھوڑ دیں نہیں تو انہیں بھی جلد ہٹادیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔