چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑدے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑدے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ملک کا بحران سنگین ہورہا ہے۔ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لئے ہے۔135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھو چکی ہے۔ٹکراؤ سےبچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اورسیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔