برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد پر15سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے:فوٹو:فائل

برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے:فوٹو:فائل

 لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ کے رکن عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر15 سالہ لڑکے پرجنسی حملہ کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ کی جانب سے 15 سالہ لڑکے پرجنسی حملے کا واقعہ 2008میں پیش آیا تھا۔

جنسی حملہ کیس کی سماعت کرنے والی جیوری نے5 گھنٹے کی سماعت کے بعد عمران احمد خان کومجرم قراردیا تاہم سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری طورپراستعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران احمد خان نے جرم سے انکارکیا ہے۔ عمران احمد کے وکلا کا کہنا ہے کہ جلد ہی عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔