سابق وزیراعظم عمران خان کا کراچی جانے کا پلان تبدیل

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ فائل : فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ فائل : فوٹو

 کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردہ تاریخ سے ایک دن پہلے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان اتوار 17 اپریل کے بجائے ایک دن پہلے ہفتہ 16 اپریل کے روز کراچی جائیں گے جہاں رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا اور انشا اللہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔