وزیراعظم نےسرکاری دفاترمیں ہفتہ وارتعطیل ایک دن کردی نئے اوقات کار جاری

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے تعطیل اور سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک April 12, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نےرمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاترمیں ہفتہ وارتعطیل 2دن کے بجائے ایک دن کردی، جس کا اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد فرائض انجام دینا شروع کردئیے۔ وزیراعظم نے ہفتے میں 2دن کی تعطیل کو کم کرکے ایک دن کردیا یعنی اب صرف سرکاری ملازمین کو اتوار کی چھٹی ملے گی۔

وزیراعظم نے سرکاری دفاترمیں رمضان المبارک میں کام کے اوقات صبح 10 بجے سے شروع کرنے کے بجائے صبح 8 بجے سے کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاترکے اوقات صبح 10 بجے کے بجائے 8 بجے دفترپہنچے تو وزیراعظم آفس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

سرکاری دفاتر میں نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو سرکاری دفاتر صبح 8 سے 3 بجے تک کُھلیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر 8 بجے سے 1 بجے تک کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ہفتے کو چھ دن کام ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں،اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا، دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں۔

وزیراعظم نےرمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اوررمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پینشنرز کی پینشن میں اضافےاور کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے وزیراعظم دفترکے افسران اورعملے سے ملاقات میں کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا کمرکس لیں۔ ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں