یوٹیلیٹی اسٹورز سے سبسڈائزڈ گھی اور چینی کیلیے شناختی کارڈ کی شرط عائد

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
سبسڈائز چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو ہے۔ (فوٹو : فائل)

سبسڈائز چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو ہے۔ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز گھی اور چینی کے حصول کے لیے شناختی کارڈ کی پالیسی نافذ کر دی گئی۔

شہریوں کے لیے 85 روپے فی کلو سبسڈائز چینی کے حصول کے لیے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط عائد کی گئی ہے، شناختی کارڈ نہ دکھانے پر چینی پر سبسڈی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق شناختی کارڈ نہ دکھانے والوں کو چینی 85 روپے کی بجائے 94 روپے فی کلو میں دی جا رہی ہے، شناختی کارڈ دکھانے پر ہی 260 روپے کلو سبسڈائز گھی دستیاب ہوگا اور نہ دکھانے پر گھی عام ریٹ پر 455 روپے فی کلو ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔