تحریک انصاف کا اپنے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  منگل 12 اپريل 2022
تحریری درخواست کل صبح ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی، پی ٹی آئی (فوٹو، فائل)

تحریری درخواست کل صبح ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی، پی ٹی آئی (فوٹو، فائل)

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی حراسگی کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے لیے درخواست تیار کرلی گئی ہے، تحریری درخواست کل صبح ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرینڈ چلانے اور اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔