- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
سال 2030 میں دو بار رمضان المبارک کا مہینہ آئے گا

(فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض: فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2030 میں مسلمان دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پائیں گے اور روزے رکھیں گے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرِ فلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھاجائے تو ایسا ممکن ہےجس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے اور 30 سالوں میں ایک بار ایسا موقع آتا ہے۔
سال 2030 میں پہلا رمضان 5 جنوری اور دوسرا 26 دسمبر کے آخر میں آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ آخری بار ایسا سن 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں بھی ایسا ہوچکا ہے۔
سال 2063 میں ایک مرتبہ پھر دو بار رمضان المبارک کے آنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے جبکہ شمسی سال 365 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باعث ایام میں ہیر پھیر ہوتا رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں، اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان دیکھا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔