بہادر دکاندار نے لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوادیں

ویب ڈیسک  منگل 12 اپريل 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے سمن آباد میں موبائل شاپ کے مالک نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دکان پر لوٹ مار کے لیے آنے والے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد میں موبائل شاپ کے مالک نے دکان میں داخل ہونے والے مسلح ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لیے ذہانت کا مظاہرہ کیا اور ڈاکوؤں کو خالی ہاتھ لوٹںے پر مجبور کردیا۔

ڈاکوؤں نے دکان دار پر پستول تانا اور نقدی دینے کا مطالبہ کیا تو مالک نے ایک لمحے کا انتظار کیے بغیر دراز سے اسلحہ نکال کر ملزمان پر فائرنگ کردی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ کی مگر دکاندار نے محفوظ انداز سے فائرنگ کی تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

بعد ازاں دکاندار نے سمن آباد تھانے میں واقعے سے متعلق رپورٹ درج کرائی اور مقدمہ اندراج کے لیے تھانے میں تحریری درخواست جمع کروادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔