- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں مل کر دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
کیا بالی ووڈ کی باربی ڈول امید سے ہیں؟

مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے (فوٹو، فائل)
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔
مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔
اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔