- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
- سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
- معدوم شدہ ڈوڈو پرندے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خطیر رقم مختص
- گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا گیا
- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
غیر قانونی تعمیر عمارت کو یوٹیلٹی سہولتیں نہ دینے کا حکم

لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومزعمارت کی دستاویزات رجسٹرڈ نہ کرنے کی ہدایت،عدالتی احکام ڈی جی ایس بی سی کو ارسال فوٹو:فائل
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کو مذکورہ عمارت کی دستاویزات رجسٹرڈ نہ کرنے اور یوٹیلٹی اداروں کو پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں لیاری میں مدینہ سوئیٹ ہومز کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے 25 مارچ کو ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے بلڈر کو مزید تعمیرات سے بھی روک رکھا تھا، مذکورہ پلاٹ پر تعمیرات تقریباً مکمل ہوچکی لیکن ایس بی سی اے نے کمپلیشن پلان جاری نہیں کیا، عدالت نے متعلقہ رجسٹرار کو مذکورہ بلڈنگ سے دستاویزات رجسٹرڈ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے یوٹیلیٹی اداروں کو بھی مذکورہ پروجیکٹ کو کنکشن نہ دینے کا حکم دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکام ڈی جی ایس بی سی کو بھی ارسال کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔