پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کررہے ہیں، امریکی صدر

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
جوبائیڈن روسی صدرکوجنگی جرائم کا مرتکب بھی قراردے چکے ہیں:فوٹو:فائل

جوبائیڈن روسی صدرکوجنگی جرائم کا مرتکب بھی قراردے چکے ہیں:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہےکہ روسی صدر یوکرین میں نسل کشی کررہے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے بیان میں کہا کہ روس یوکرین میں شہریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن یوکرین کے عوام کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہے ہیں اوراس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب صدرپیوٹن نے یوکرین میں فوجی کارروائیوں کا سربراہ سخت گیرفوجی افسرکومقررکردیا ہے۔

اس سے قبل جوبائیڈن صدرپیوٹن کوجنگی جرائم کا مرتکب قراردے چکے ہیں۔ روس نے ان تمام الزامات سے انکارکیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔