- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
فراڈ کیس؛ شلپا شیٹھی کی والدہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے سنندا شیٹھی کی ضمانت 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض منظور کی فوٹوفائل
ممبئی: دھوکا دہی اور فراڈ کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو بڑا ریلیف مل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ایک کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کے بعد ضمانت دے دی۔
رپورٹس کے مطابق سنندا شیٹھی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے وارنٹ گرفتاری جو کہ گزشتہ ماہ ان کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اندھیری کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے جاری کیے تھے کو منسوخ کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
اگرچہ سنندا کے وکیل نے سماعت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 1000 روپے کے وارنٹ جاری کردئیے تھے۔ اب عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سنندا شیٹھی کی 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض اور 25000 رو پے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ شلپاشیٹھی نے پرہاد امرا پر ان کی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کی عوامی ساکھ کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ پرہاد امرا کی شکایت ’’بھتہ خوری کا طریقہ کار‘‘ ہے اور ان کی ’’شہرت اور عوامی حیثیت‘‘ کو خطرہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔