سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
محکمہ موسمیات کی صوبہ سندھ سے متعلق پیشگوئی۔ (فوٹو، فائل)

محکمہ موسمیات کی صوبہ سندھ سے متعلق پیشگوئی۔ (فوٹو، فائل)

 کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف شہروں میں 16 اور 17 اپریل کو آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق دادو، نواب شاہ، سانگھڑ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں ہوئیں جبکہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معمول سے تیز رفتار میں ریکارڈ ہو رہی ہیں، صبح اور شام کے اوقات میں شہر کی فضاؤں پر بادل چھا سکتے ہیں۔

کراچی میں 19 اپریل کے بعد سے گرمی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے اور اس دوران پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا کہنا تھا کہ 26 یا 27 اپریل کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔