ضلع خیبر میں بم نصب کرتے ہوئے پھٹ گیا دہشتگرد ہلاک

دھماکا بارودی مواد کو سڑک کے کنارے نصب کرتے ہوئے ہوا، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2022
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تھانہ حدود باڑہ میں دھماکے سے بم نصب کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد کو سڑک کے کنارے نصب کرتے ہوئے ہوا جس کے نتیجے میں بم نصب کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پہنچی جہاں انہوں نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ہلاک دہشت گرد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔