عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

مولوی اقبال حیدر کی درخواست ایک رکنی بنچ نے مسترد کی تھی اور ان پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا تھا۔

ویب ڈیسک April 13, 2022
مولوی اقبال حیدر کی درخواست ایک رکنی بنچ نے مسترد کی تھی اور ان پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا تھا۔

PORT-AU-PRINCE: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر محفوظ کرلیا۔

ہائیکورٹ میں مبینہ امریکی خط کی تحقیقات اور عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ سنگل بنچ میں میرا کیس ٹھیک سے پڑھا نہیں گیا، میں نے سفارتکار پر کسی طرح کے الزامات نہیں لگائے بلکہ امریکا کے ساتھ تعلقات داؤ پر لگانے کا نکتہ اٹھایا، ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے پر میں نے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی استدعا کی، اس خط کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

عدالت نے تحقیقات کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مولوی اقبال حیدر کی درخواست ایک رکنی بنچ نے مسترد کی تھی اور ان پر ایک لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں