ضلع باجوڑ میں دھماکا، اسکول ٹیچر جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 13 اپريل 2022
مفتی شفیع اللہ ڈیوٹی کیلئے اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں نصب بم سے ٹکراگئے، پولیس فوٹو:اسٹاف رپورٹر

مفتی شفیع اللہ ڈیوٹی کیلئے اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں نصب بم سے ٹکراگئے، پولیس فوٹو:اسٹاف رپورٹر

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقہ ماموند کے قریب بم دھماکے میں گورنمنٹ ہائی اسکول بدان کے ایک استاد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے استاد کی شناخت مفتی شفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے دھماکے میں زخمی مفتی شفیع اللہ کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کیا تھا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ڈی پی او عبدالصمد خان نے میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مفتی شفیع اللہ ڈیوٹی کیلئے اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں نصب بم سے ٹکراگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔