- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن ارسال

الیکشن کمیشن ان پر 30 دن میں فیصلہ کرے گا فوٹو:فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو بھجوا دیئے گئے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس موصول ہوئے جسے 2 دن کے اندر الیکشن کمیشن کے اندر بھجوانا ضروری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 20 منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا اور الیکشن کمیشن ان پر 30 دن میں فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا اور اپوزیشن بنچز پر جا بیٹھے جبکہ پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد، نور عالم خان، وجیہہ قمر، ملک نواب شیر وسیر، رمیش کمار، افضل ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، عبد الفغار وٹو، مخدوم باسط بخاری، عامر طلال گوپانگ، سردار ریاض محمود خان، نزہت پٹھان، سید مبین احمد، امجد فاروق کھوسہ، سید سمیع الحسن گیلانی، عامر لیاقت حسین، جویریہ ظفر، عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔