- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن فوری کرانے کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی کرانے کا حکم
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن جلد کرانے کےلیے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز نے عدالت سے الیکشن 16 اپریل کی بجائے فوری کرانے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے اور انتخاب فوری طور پر کرانے کی استدعا مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آفس کھلوانے کا حکم
عدالت نے ہدایت کی کہ تمام فریقین غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو ہی وزارت اعلی پنجاب کا انتخاب کرائیں، الیکشن کے دن 11 بجے سے پہلے پہلے اسمبلی میں توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والے سامان کی مرمت اور درست مکمل ہوجائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اسپیکر نے غیر آئینی قرار دیدیا
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا تھا، پھر اسے منسوخ کرکے 16 اپریل کو بلایا، پھر اچانک رات گئے دوبارہ 6 اپریل کو طلب کرلیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 6 اپریل کو اجلاس طلب کرنے کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔