- آصف زرداری پر الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
بنگلادیش؛ پروفیسر کے قتل پر جماعت المجاہدین کے 4 کارکنان کو سزائے موت

پروفیسر ہمایوں آزاد کو 2004 میں قتل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل
ڈھاکا: بنگلادیش میں ایک پروفیسر کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے 4 کارکنان کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا ہائی کورٹ نے فروری 2004 میں قتل ہونے والے پروفیسر محمد ہمایوں آزاد کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلادیش کے کارکنوں صالحین، انوار العالم، میزان الرحمان اور نورمحمد کو سزائے موت سناتے ہوئے مفرور صالحین اور نور محمد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ملزمان کو 58 میں سے 41 عینی شاہدین نے شناخت کیا تھا تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ انوار العالم اور میزان الرحمان اس وقت قید میں ہیں۔
یاد رہے کہ پروفیسر ہمایوں آزاد پر فروری 2004 میں ایک بک فیئر سے واپس آتے ہوئے چاقو بردار افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد وہ پہلے ملٹری اسپتال ڈھاکا، تھائی لینڈ اور پھر جرمنی میں اگست 2004 کو دم توڑ دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔