بجلی کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اپريل 2022
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔ . فوٹو:فائل

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔ . فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، حالیہ ہونے والا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے  بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ماہ جنوری کے لیے بجلی 5 روپے پیسے مہنگی کی گئی تھی، قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا، نیپرا ممبر کا اختلاف

دریں اثنا  نیپرا میں شامل  ممبر سندھ رفیق شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی قلت سے صارفین پر ایک ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا، ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا، بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بروقت ایل این جی منگوائی جاسکتی تھی۔

رفیق شیخ نے مزید لکھا کہ بہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کے بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے، بجلی کی خرید و فروخت کی معاہدے کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی خریداری بھی درست فیصلہ نہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔