انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ مستعفی ہوگئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 اپريل 2022
ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ فوٹو : ٹویٹر

ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ فوٹو : ٹویٹر

 لاہور: انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہونے والے جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے۔

پانچ سال تک ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کرنے والے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے جمعے کی صبح ویسٹ انڈیز ٹور کے اختتام پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

جو روٹ کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ، ساتھی کرکٹرز، دوست، فینز اور فیملی کے منتظر ہیں جنہوں نے قیادت کے دنوں میں سپورٹ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی نمائندگی اور پھر کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے، بطور کھلاڑی وہ انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے رہیں گے۔

انگلینڈ نے جو روٹ کی قیادت میں ریکارڈ 27 ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے 26 جبکہ الیسٹر کوک اور اینڈریو اسٹراس نے 24 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔