شہزاد سلیم دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اپريل 2022
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے شہزاد سلیم کی شہرت ہوئی

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے شہزاد سلیم کی شہرت ہوئی

 لاہور: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی لاہور تعینات کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے شہزاد سلیم کی شہرت ہوئی۔ ان کا چند ماہ قبل لاہور سے تبادلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ رخصت پر چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم سمیت کئی افسران کے تبادلے

ابھی رخصت باقی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ جوائیننگ دی اور آج لاہور کے دوبارہ ڈی جی تعینات ہوگئے ۔ شہزاد سلیم کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

موجودہ ڈی جی لاہور جمیل احمد کا تبادلہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کرکے انہیں اے این پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔