عمران خان کے پاس توشہ خانہ سے گھڑی اور ہار خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 15 اپريل 2022
وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکاکوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکاکوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سوال اٹھایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس گھڑی اور ہار خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟۔

مریم نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیے اصل کہانی نہیں، عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدےاور کتنے میں بازار میں بیچ دیے اصل کہانی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکاکوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، جن میں ہیرے کی جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔