راجن پور سے خوشحال خان ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے والے 3 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 27 فروری 2014
بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے. فوٹو: فائل

بلوچ لبریشن آرمی کے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے. فوٹو: فائل

راجن پور: پولیس نے روجھان کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے والے بلوچ لبریشن آرمی کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی جانب سے بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کر تینوں دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

اے ایس پی شبیر سیٹھیار کے مطابق گرفتار کئے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے اور یہ تینوں پولیس کو دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے، دوران تفتیش تینوں ملزمان نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے سے ارانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔