عید پر مہمانوں کی تواضع کیسے کریں؟

تحریم قاضی  اتوار 1 مئ 2022
عید کے پر مسرت موقع پہ جہاں خوشیوں کو بانٹنے کا ایک بڑا ذریعہ پکوان بنتے ہیں۔ فوٹو : فائل

عید کے پر مسرت موقع پہ جہاں خوشیوں کو بانٹنے کا ایک بڑا ذریعہ پکوان بنتے ہیں۔ فوٹو : فائل

عید کے پر مسرت موقع پہ جہاں خوشیوں کو بانٹنے کا ایک بڑا ذریعہ پکوان بنتے ہیں۔

رمضان میں مخصوص پکوانوں سے مسلسل لطف انداز ہونے کے بعد زبان کے ذائقے میں تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔روایتی پکوان تو ہر عید پہ دسترخوان کی زینت بنتے ہی ہیں۔

عید پر ایک بڑا مسئلہ مہمانوں کو منفرد کھانا پیش کرنا ہوتا ہے۔آئے ہم آپ کو اس عید پہ روایتی پکوانوںسے ہٹ کر کچھ منفرد پکوانوں سے روشناس کراتے ہیں۔ جو آپ کے دسترخواں کی شان اور رونق میں اضافے کے ساتھ ساتھ ذائقوں میں بھی جدت بھر دیں گے۔

فتحیار
یہ لبنان اور شام میں بے حد پسند کئے جانے والی ڈش ہے جسے لوگ ناشتے میں بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔
اشیاء براہ ڈو:
دوکپ پانی، ایک چائے کا چمچ نمک، دو چائے کے چمچ پسی چینی، ڈھائی چمچ خمیر، آدھا کپ زیتون کا تیل، چھ کپ میدہ۔
اشیاء برائے فلنگ:
ڈیڑھ کپ چیز، ڈیڑھ کپ کریم چیز، ایک انڈہ، ایک کھانے کا چمچ اوریگینو، ایک کھانے کا چمچ خشک پودینہ
گوشت کی فیلنگ:
آدھا کپ پیاز، تین جوئے لہسن، ایک ٹماٹر، دھنیا،آدھا کلو بیف قیمہ، ایک چمچ میڈل ایسٹرن سیون سپائیس، ایک چمچ گرم مصالحہ، نمک حسب ضرورت، ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ پائوڈر، ڈیڑھ چائے کا چمچ کٹی ہری مرچ،ایک کھانے کا چمچ اناردانہ۔
ترکیب:
چیز فلنگ کے لئے ایل درمیانے سائز کا بائول لے لین اور اس میںسارے اجزاء شامل کر کے ڈھک کر فریج میں رکھ لیں۔
میٹ فلنگ بنانے کے لئے گرینڈر میں پیاز، لہسن، ٹماٹر اور دھنیا شامل کر لیں اور ان سب کا پانی چھان کر باقی اجزاء گوشت میں شامل کر لیں اور فریج میں رکھ لیں۔اوون کو پری ہیٹ کر لیں ۔ بیکنگ شیٹ بچھا کر اس پہ ہلکا سا میدہ چھڑک لیں ۔ ہاتھوں کی مدد دے امیزے کے چھوٹے پیڑے بنا کر ان کو شیپ دے لیں۔ اور ان کے اندر دونوں آمیزوں کو بھر کر پندہ سے بیس منٹس اوون کریں۔ فتحیار تیار ہیں۔

چاکلیٹ آئسکریم کرنچ
اجزاء:
کرنچ بنانے کے لئے:
ونیلا آئس کریم ایک پیکٹ ، بادام ایک کپ ، چینی آدھا پیکٹ
برائے چوکلیٹ سوس:
چاکلیٹ دو عدد ، کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
کرنچ بنانے کے لئے:
چینی پکا کے اس میں بادام ڈالیں۔ براؤن ہونے پر پلیٹ میں تیل لگا کر جما لیں۔ سخت ہونے پر موٹا موٹا چورا کرلیں۔
برائے چوکلیٹ سوس:
چاکلیٹ اور کوکو پاؤڈر کو آدھا کپ پانی میں ملا کر پکائیں۔ گاڑھا ہونے پر اتارلیں۔ ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک ڈش میں آئسکریم پھیلا دیں۔ آئسکریم پر پہلے چاکلیٹ سوس ڈالیں پھر کرنچ لگا کلر فوراً سرو کریں۔

چکن سگارس
اجزاء:
رول کی پٹیاں حسب ضرورت ، زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچے ، ہرا دھنیا گرنش کے لئے
فلنگ کے لئے:
مرغی کا قیمہ 360 گرام ، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ ، انڈا ایک عدد ، دار چینی آدھا چائے کا چمچہ ، ادرک پیسٹ آدھا چائے کا چمچہ ، کشمش دو کھانے کے چمچے ، زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ ، چھوٹی پیاز ایک عدد
ترکیب:
مرغی کا قیمہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، انڈا، دار چینی، ادرک، کشمش مکس کرلیں۔ اب فرائی پین میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ حتیٰ کہ پیاز نرم ہوجائے اس کو ٹھنڈا کرنے کے الئے رکھ دیں۔ پیاز کو فلنگ کے اجزاء میں مکس کرلیں اوون کو پہلے سے 350 ڈیگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔ رول کی پٹی میں فلنگ کا کچھ حصہ تھوڑے سے زیتون کے تیل کے ساتھ رول کی پٹی پر رکھ دیں۔ رولز گریسڈ بیکنگ ڈش میں رکھ کر 20-25 منٹ کے لئے بیک کرلیں۔ گولڈن براؤن ہوجائے تو نکال لیں۔ ہرا دھنیا سے گارنش کر کے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

تاہنی سلاد
اجزاء:
دو ٹماٹر، دو کھیرے، دھنیا، تین لہسن کے جوئے، تین سے چھ چمچ تاہنی ، چار چمچ لیموں کا رس، زیتون کا تیل، نمک حسب ذائقہ، ایک سبز مرچ
ترکیب:
ساری سبزیوںکو باریک کاٹ لیں اور سب چیزوں کو اچھے سے ملا لیں۔ اس کو کھانوںا ور پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔

شاہی گڑ چاول
چاول ایک کلو، گھی ڈیڑھ پاؤ، گڑ تین پاؤ، گری بادام ایک چھٹانک،کشمش ایک چمچی، پستہ ایک چمچی،کیوڑا ایک بڑا چمچ، پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی، سبز الائچی ایک درجن (زردے کا رنگ ایک دو چٹکی)
ترکیب:
چاول صاف کر کے بھگو دیں۔ کشمش اور بادام پانی میں ڈالیں۔ بادام کا چھلکا نرم ہو تو اتار لیں اور کشمش کے پھول جانے کا انتظار کر یں۔ چاولوں سے دو گناہ پانی یعنی دو لیٹر پتیلے میں ڈالیں۔

اسی میں گڑ، زعفران یازردے کا رنگ ملا کر چولہے پر چڑھا دیں۔پانی ابلنے لگے تو چاول نتھار ڈال دیں۔ کفیگر سے دو ایک بار ہلا دیں تاکہ چاول ایک کنی سے پکیں۔ ڈھکنے سے ڈھک دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو دم پر رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں فرائنگ پین میں گھی خوب کر یں۔ سبز الائچیاں بھون لیں پھر کشمش، پستہ اور بادام تل لیں۔ چاولوں میں شامل کر کے اور کیوڑا ڈال کر پانچ سات منٹ کے لئے دم پر لگا دیں۔ اتار کر حسب شوق ورق لگائیں۔ میوے کی ہوائیاں چھڑکیں۔ موسمی پھل کاٹ کر سجائیں۔

پان کھیر
اجزاء:
پان پیوری بنانے کے اجزاء، پان کے پتے 2-3، گلقند 1/3 کپ، دودھ 1/2 کپ
کرمز بنانے کے اجزاء:
میدہ 2 کپ، چینی 1 کپ، مکھن (پگھلا ہوا) 1/2 کپ، بادام 10-12، روز سیرپ 2 کھانے کے چمچ
کھیر بنانے کے اجزاء:
دودھ 2 لیٹر، چاول (بھگوئے ہوئے) ڈیڑھ(1.5) کپ، پان پیوری، چینی 1 کپ، کرمز حسب ضرورت، روز سیرپ حسبِ ضرورت
ترکیب:
پان پیوری بنانے کے لئے ایک بلینڈ ر میں پان کے پتے، گلقند اور دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈکر لیں۔ کرمز بنانے کے لئے ایک باؤل میں میدہ،چینی، پگھلا ہوا مکھن، بادام اور روز سیرپ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب ان کو بیکنگ ٹرے میں ڈال کر دو کے درجہ حرار ت پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔ پان کھیر بنانے کے لئے ایک باؤل میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر ان کو ہاتھوں سے تور لیں۔ اب ایک پین میں دودھ ڈال کر ابلنے دیں اور اس میں چاول ڈال کر اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔ پھر اس میں پان پیوری ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر تیس منٹ پکنے دیں۔ مزیدار کھیر تیار ہے، کرمز اور روز سیرپ سے گارنش کرکے سرو کریں۔

چاکلیٹ بومبز
اجزاء:
ہاٹ کوکوا پاؤڈر بنانے کے اجزاء
چینی کے بغیر کوکوا پاؤڈر 1کپ، پاؤڈرڈ شوگر 2کپ، کارن فلار 2چائے کے چمچ، دودھ پاؤڈر آدھا کپ
چوکلیٹ بومب بنانے کے اجزاء
کوکنگ ملک چوکلیٹ ڈیڑھ(1.5)کپ، کوکنگ وائٹ چوکلیٹ ڈیڑھ(1.5)کپ، ہاٹ کوکوا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ، چھوٹے مارشملو 1کھانے کا چمچ، کیریمل سیرپ 1چائے کا چمچ، انسٹنٹ کافی آدھا چائے کا چمچ
ہاٹ ملک بنانے کے اجزاء
پیکٹ کریم 1لیٹر
ترکیب:
کوکوا پاؤڈر بنانے کے لئے ایک باؤل میں کوکو پاؤڈر، چینی، دودھ کا پاؤڈر اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔ چوکلیٹ بومبز بنانے کے لئے ایک باؤل میں کوکنگ ملک چاکلیٹ ڈالیں اور مائکروویو میں ایک منٹ تیس سیکنڈ کے لیے رکھیں۔ اب ایک دوسرے باؤل میں وائٹ کوکنگ چاکلیٹ ڈالیں اور مائکروویو میں ایک منٹ تیس سیکنڈ کے لیے رکھیں۔ پگھلی ہوئی ہر چاکلیٹ کا ایک چمچ دو آدھے دائرے والے سلیکون مولڈ ٹرے میں ڈالیں اور برش سے یکساں طور پر پھیلائیں۔ اب اسے چار سے پانچ منٹ فریج میں رکھ دیں۔ اب چاکلیٹ کا 1 چمچ برش کریں تاکہ اسے گاڑھا اور یکساں کوٹنگ ملے۔

اسے کمرے کے درجہ حرارت پر 15-20 منٹ رکھ دیں۔ ایک چمچ گرم کوکو پاؤڈر، ایک چمچ مارشمیلوز، ایک چمچ کیریمل سیرپ اورآدھا چائے کا چمچ فوری کافی کو آدھے گولوں میں رکھیں۔بھرے ہوئے رِمز کے کناروں کو ہلکا سا پگھلا دیں۔ ہر بھری ہوئی چاکلیٹ کے آدھے حصے کو خالی نصف کے ساتھ ڈھانپیں۔ چاکلیٹ بومبز کو کسی بھی اضافی پگھلی ہوئی چاکلیٹ اور سپرنکلزسے سجائیں۔ چاکلیٹ بومبز کو کسی بھی اضافی پگھلی ہوئی چاکلیٹ اور سپرنکلزسے سجائیں۔ مزیدارہاٹ کوکلیٹ بوبمز تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔