عظیم باکسر محمد علی کے باکسنگ مقابلے پر فکسنگ کا شبہ

آئی این پی  جمعـء 28 فروری 2014
واضح رہے کہ یہ مقابلہ جیتنے کے بعد محمد علی 22 برس کی عمر میں عالمی چیمپیئن بن گئے تھے۔ فوٹو: فائل

واضح رہے کہ یہ مقابلہ جیتنے کے بعد محمد علی 22 برس کی عمر میں عالمی چیمپیئن بن گئے تھے۔ فوٹو: فائل

نیویارک: دنیائے باکسنگ کے مشہورباکسر محمد علی کا سونی لسٹن کے خلاف پہلا عالمی ٹائٹل کے لیے ہونے والے میچ کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اس میچ کی تفتیش کی تھی۔ خیال رہے کہ سونی لسٹن کو اس میچ کو جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم وہ محمد علی کے خلاف 7ویں راؤنڈ میں ریٹائر ہوگئے تھے ۔یہ مقابلہ جیتنے کے بعد محمد علی 22 برس کی عمر میں عالمی چیمپیئن بن گئے تھے۔اس میچ کے 50 سال بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جان ایڈگر ہْوور کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو شبہ ہے لاس ویگس کے جواری ایش ریسنک نے میامی میں ہونے والے اس مقابلے کو فکس کیا تھا ۔اس حوالے سے کی جانے والے تحقیق کسی حتمی ثبوت تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔ خیال رہے کہ اولمپک چیمپیئن محمد علی اس مقابلے سے پہلے مسلسل 19 مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے تھے۔سونی لسٹن کی گزشتہ 37 مقابلوں میں یہ دوسری شکست تھی۔ اس مقابلے کے بعد لسٹن کا کہنا تھا کہ ان کے ہارنے کی وجہ ان کا زخمی کندھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔