- رمضان المبارک؛ سحری کی ایسی غذائیں جن سے دن بھر بھوک نہیں لگے گی
- چین نے پاکستان کی دو ارب ڈالر کی قرض ادائیگی مؤخر کردی
- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
جمعتہ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے؛ 40 زخمی

10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، فوٹو: فائل
بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے آخری جمعے ’’جمعتہ الوداع‘‘ پر بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 40 نمازی زخمی ہوگئے جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد اقصٰی کے صحن میں رمضان کے آخری جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود ہزاروں عبادت گزاروں کو قابض اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
عبادت سے روکے جانے پر نمازیوں نے احتجاج کیا تو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
اسرائیلی پولیس نے نمازیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ 40 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 10 کے قریب زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
ماہ رمضان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے کے لیے حاضر ہوتے ہیں جب کہ دنیا بھر سے زائرین بھی آتے ہیں اس لیے مسجد اقصٰی کے کسٹوڈین اردن اور اسرائیل کے درمیان رمضان سے قبل ایک معاہدہ بھی ہوا تھا۔
معاہدے میں ضابطہ اخلاق طے پایا تھا جس کے تحت مسلمانوں کی عبادت کی جگہ پر یہودی داخل نہیں ہوں گے اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر جگہ وسیع کردی جائے گی۔
اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کی بڑی تعداد کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیکر ہر جمعے کو اس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔