پیٹرول کی قیمت میں کمی اور بقیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 28 فروری 2014
پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا فوٹو: فائل

اسلام آ باد: وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول  کی قیمتوں میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صارفین کو آج رات 12 بجے سے پیٹرول 2 روپے 73 پیسے کمی کے بعد 110 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا جب کہ ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بغیرتبدیلی کے بالترتیب 141 روپے 76 پیسے، 116 روپے 75 پیسے اور 106 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں ہی دستیاب ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت پیٹرولیم اورخزانہ نے  قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔