پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی اجلاس؛ شوال کے چاند کی شہادتیں موصول

ویب ڈیسک  اتوار 1 مئ 2022
خیبرپختونخوا سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول

خیبرپختونخوا سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عید الفطر کا چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری عبدالروف مدنی کی صدارت میں جاری ہے۔

قاری عبدالروف کا کہنا ہے کہ سڑزوئی علاقے سے بارہ شہادتیں جب کہ مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئی۔

قاری عبدالروف مدنی کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر شہادتیں موصول ہوئی ہیں شرعی حیثیت جانچنے کے بعد شہادتوں سے متعلق وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔