ٹک ٹاک بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری، 2 دوست جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
ڈوب کر جابحق ہونے والوں کی شناخت زین اور یاسر کے نام ہوئی ۔ فوٹو : فائل

ڈوب کر جابحق ہونے والوں کی شناخت زین اور یاسر کے نام ہوئی ۔ فوٹو : فائل

ساہیوال: موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جاں بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک کے شوق نے ایک بار پھر دونوجوانوں کی جان لے لی ہے اور اس بار ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار میں سوار 6 دوست ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنارہے تھے، کہ نہر لوئر باری دو آب کے اوپر کار کے سامنے موٹرسائیکل آگئی اور اسے بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تمام دوست نہر میں ڈوب گئے، تاہم ایک مقامی نوجوان نے نوجوانوں کو بچانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگادی اور 4 نوجوانوں کو بچالیا، جب کہ دو دوست زین اور یاسر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔