یوکرین کا روس کی 2 پٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
روس نے کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرردعمل نہیں دیا:فوٹو:فائل

روس نے کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرردعمل نہیں دیا:فوٹو:فائل

کیف: یوکرین نے روسی بحریہ کی 2 جدید ترین پٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے ملٹری چیف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ 2 روسی پٹرول بوٹس کو آج صبح یوکرین کے زیمینی جزیرے کے قریب تباہ کیا گیا۔انہوں نے اس کارروائی کو یوکرین کی فورسزکی فتح قراردیا۔روس کی جانب سے  کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔