خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے ضلع لودھراں میں بھی عید الفطر کے اجتماعات کا انعقاد

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
نماز عید الفطر میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل احمد چشتی کے پیروکاروں  نے شرکت کی۔ فوٹو:فائل

نماز عید الفطر میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل احمد چشتی کے پیروکاروں نے شرکت کی۔ فوٹو:فائل

لودھراں: بستی پھوکر والا، بستی دوران والا پل اور چک 95 ایم میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں بھی  تین مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، جس میں تین سو سے زائد نمازیوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکبادیں پیش کی گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق  لودھراں کے تین مقامات  بستی پھوکر والا، بستی دوران والا پل اور چک 95 ایم میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کئے گئے، اور ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل احمد چشتی کے پیروکاروں نے شرکت اور نماز عید الفطر ادا کی۔

مدرسہ احمد رضا کھوکھر بستی دوران وآلہ میں عید الفطر کی نماز پڑھانے والے مفتی شاہد کا کہنا تھا علامہ فضل چشتی نے بتایا تھا کہ ملک میں 200 کے قریب شوال کاچاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔