- وزیر اعظم کی سنئیر صحافی ایاز امیر پرحملے کی تحقیقات کی ہدایت
- لاہور میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- فرحت شہزادی کرپشن کیس میں پیشرفت، دو ملزمان گرفتار
- 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
- کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
پاکستانی سپر اسٹارز عالمی الیونز کا لازمی جزو بن گئے

جے وردنے کی ڈریم ٹی 20 ٹیم کے ٹاپ 5 پلیئرز میں شاہین اور رضوان شامل ۔ فوٹو : فائل
کراچی: پاکستانی سپر اسٹارز عالمی الیونز کا لازمی جزو بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں 2021 پاکستانی کرکٹرز کیلیے انتہائی شاندار رہا، اس دوران پرفارمنسز کی وجہ سے سپر اسٹارز نے کئی انٹرنیشنل ایوارڈز جیتے ،وہ کئی موجودہ اور سابق پلیئرز کی الیونز کا حصہ بھی بن رہے ہیں،یہ سلسلہ بدستور جاری ہے، سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے کی ڈریم الیون کے 5 ٹاپ کرکٹرز میں بھی پاکستانی شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔
اس بارے میں جے وردنے نے کہا کہ اگر میرے پاس اختیار ہوتا کہ میں کوئی ٹی 20 ڈریم الیون منتخب کروں تو لازمی طور پر ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں افغانی راشد خان، پاکستانی شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان، بھارتی جسپریت بمرااور انگلینڈ کے جوز بٹلر شامل ہوتے۔
شاہین کے بارے میں جے وردنے نے کہا کہ گذشتہ برس ورلڈ کپ میں انھوں نے انتہائی شاندار پرفارم کیا، نئی گیند کے ساتھ ان کی بولنگ کافی اچھی رہی اور وہ اس کو جلد سوئنگ کرنے میں بھی کامیاب رہے، وہ اختتامی اوورز میں بہت اچھی بولنگ کرتے ہیں، میں ان کو اپنی الیون میں ایک شاندار اٹیکنگ آپشن کے طور پر شامل کرتا۔
جے وردنے نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر کیلیے میں رضوان کے ساتھ جاؤں گا، میں جانتا ہوں کہ وہ اکثر پاکستان کی جانب سے بیٹنگ اوپن کرتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ مڈل آرڈر میں بھی اتنے ہی کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں، رضوان اسپن بولنگ کا سامنا کرنے میں بھی ماہر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو کرس گیل جب 30 برس کی عمر کے تھے تب ان کی جوز بٹلر کے ساتھ جوڑی بناتا،یہ دنیا کا سب سے بہترین اوپنگ پیئر ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔