پشاور میں بارش اور آندھی، آدھا شہر بجلی سے محروم

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: پشاور میں بارش اور آندھی کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا اور نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں بارش اور آندھی کے بعد آدھے سے زائد شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جس کے سبب لوگ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

اطلاعات کے مطابق سٹی گرڈ اسٹیشن اور شاہی باغ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی جس کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور آدھا شہر گھنٹوں تاریکی میں ڈوبا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔