آرمی چیف کی لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2022
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:سوشل میڈیا

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:سوشل میڈیا

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔