ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2022
افسران ہائی الرٹ رہیں، عید کی چھٹیوں کے دوران پبلک مقامات پر پولیس تعینات رہے گی، آئی جی محسن حسن بٹ (فوٹو : فائل)

افسران ہائی الرٹ رہیں، عید کی چھٹیوں کے دوران پبلک مقامات پر پولیس تعینات رہے گی، آئی جی محسن حسن بٹ (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے عید الفطر پر اپنے افسران و اہلکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید کے موقع پرتمام سیکیورٹی افسران و اہل کار ہائی الرٹ رہیں، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، عید کی چھٹیوں کے دوران پبلک مقامات پر پولیس تعینات رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔