15 سالہ لڑکے سے زیادتی کے ملزم کی حوالات میں خودکشی

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2022
ملزم نے چند روز قبل 15 سالہ لڑکے حسنین کے ساتھ بدفعلی کر کے قتل کیا تھا، ترجمان پولیس. فوٹو:فائل

ملزم نے چند روز قبل 15 سالہ لڑکے حسنین کے ساتھ بدفعلی کر کے قتل کیا تھا، ترجمان پولیس. فوٹو:فائل

شرقپور شریف: ملزم افضال نے حوالات میں اپنے ہی آزار بند سے خود کو پھانسی دے کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپورشریف میں بد فعلی کر کے قتل کرنے والے ملزم نے حوالات میں خود کو پھانسی دے کر جان کا خاتمہ کرلیا، ملزم کی شناخت افضال کے نام سے ہوئی، جس نے چند روز قبل 15 سالہ لڑکے حسنین کے ساتھ بدفعلی کر کے قتل کیا تھا، اور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ہی اوزاربند سے حوالات کے واش روم میں پھانسی لے لی، حوالاتیوں،  سنتری اور محرر تھانہ نے ملزم کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم اسپتال پہنچتے ہی ملزم افضال دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ڈی پی او شرقپور فیصل مختار نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کو فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ غفلت یا کوتاہی کی صورت میں کڑی سزا دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔