دین کیلئے شوبز کو خیر باد کہنے والی صنم چوہدری کا عید پر خوبصورت پیغام

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2022
عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے، صنم چوہدری فوٹوفائل

عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے، صنم چوہدری فوٹوفائل

کراچی: دین اسلام کے لیے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے عید الفطر پر تمام لوگوں کو خوبصورت پیغام دیا ہے۔

صنم چوہدری نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے تمام مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’’عید کا دن خوشیوں بھرا اور سب کے جمع ہونے کا دن ہوتا ہے۔ اگر یہ رمضان میں نے اور آپ نے اپنے ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کرتے ہوئے اور تقویٰ کرتے ہوئے گزارا تو ہی ہم عید کو اس کی اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

صنم چوہدری نے کہا ہم نے پورے روزے رکھے اللہ کے لیے سب کو معاف کیا، غریبوں کو کھانا کھلایا، ہم نے اپنے گناہوں کی سچے دل سے توبہ کی، تو یہ عید کا دن اللہ کا ہم سب پر انعام ہے۔

صنم چوہدری نے اپنے تمام فالوورز سے سوال کیا تو بتائیں اس عید آپ سب لوگ کیا مانگیں گے؟ ہدایت مانگیں گے، شفا مانگیں گے یا اپنے ملک پاکستان کی ترقی اور سلامتی مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ ستاروں کے عیدالفطر پر مبارکباد کے پیغامات

انہوں نے کہا میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس رمضان کے مہینے میں نے اللہ تعالی سے جو بھی کمٹمنٹ کی ہے، اللہ تعالیٰ مجھے اس پہ ثابت قدمی دے آمین۔ آپ سب کو میری طرف سے دل سے عید مبارک‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔