- ٹیکساس میں اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 18 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

9 تا 15 مئی 2022
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا 20 اپریل
اس ہفتے آپ کا مقدر کا سیارہ مشتری آپ کے طالع میں داخل ہورہا ہے۔ ایک سال کے لیے یہ یہاں رہے گا، والد، بزرگ، استاد اور بیرون ملک سے متعلق امور میں بہتری آنے کا امکان ہے۔آپ کے اندر دوراندیشی اور خدا پرستی پہلے سے زیادہ نکھر کے سامنے آسکتی ہے۔ ہفتہ کے دو ابتدائی ایام کچھ مشکل ہوسکتے ہیں۔ بزنس اور صحت دونوں متاثر ہوسکتے ہیں۔ جذباتی پن اور مایوسی سے بچیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
مشتری فائدے کے مقام سے جارہا ہے اور اخراجات کے مقام پر ایک سال تک لیے وہیں موجود رہے گا۔ مشتری آپ کے انشورنس، شراکتی، وراثتی اور غیرمتوقع امور کا نمائندہ ہے۔ مذکورہ امور سے گذشتہ ایک سال میں جو فوائد ہوئے ان میں سے کچھ ضائع ہوسکتے ہیں یا آپ کہیں انویسٹ کرسکتے ہیں۔ محتاط رہیں اور ایسی کسی جگہ انویسٹ نہ کریں جہاں نقصان کا اندیشہ ہو۔ 13 اور 14 مئی کو اچھی ڈیل طے پاسکتی ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کا ذاتی سیارہ عطارد طالع میں الٹ چل رہا ہے، یعنی رجعت میں ہے، یہ وقت اپنی سوچوں کو قابو میں رکھنے کا ہوسکتا ہے “اوور” سوچنا نفسیاتی مسائل لاسکتا ہے۔ اس ہفتے مشتری برج حمل میں آجائے گا یہ آنے والے بارہ ماہ یہیں رہے گا۔ شادی، منگنی اور سماجی حلقے میں آپ کی پذیرائی ہوگی اس ہفتے ہی اس کے رنگ نظر آنے لگ سکتے ہیں ۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
مشتری آپ کے بزنس اور جاب کا نمائندہ ہے۔ یہ آپ کے کیریئر کے مقام پر آرہا ہے۔ برج حمل میں آپ کے کیریئر میں تبدیلی اور تیزی سے ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں۔ آنے والا ایک ایک دن آپ کو خوش حالی کی سمت لے جاسکتا ہے، نئے راستے، نئے مواقع اور نیا باب کھل سکتا ہے۔ اس ہفتے ہی اس اچھے وقت کی ابتدا ہوسکتی ہے ۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
مشتری آپ کے پانچویں یعنی تخلیقی ہنر، اولاد، محبوب اور خوشیوں کا نمائندہ ہے۔ یہ ایک سال کے لیے آپ کے بیرون ملک کے سفر، اعلٰی تعلیم، بزرگوں کی شفقت اور خوش بختی کے مقام پر آرہا ہے۔ ایک واضح اور بڑی تبدیلی آپ کے سر پر کھڑی ہے۔ جاب یا کیریئر میں تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ ہوسکتا ہے اس کی ابتدا آپ کے لیے ناگواری پیدا کرے لیکن آگے جاکر بہتری آئے گی۔ اس کی ابتدا اسی ہفتے سے ہوسکتی ہے۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
مشتری آپ کی رہائش گاہ کا نمائندہ ہے، یہ ایک سال کے لیے آٹھویں خانے میں آرہا ہے۔ اس بات کا امکان موجود ہے کہ آپ کی رہائش گاہ تبدیل ہوجائے اور یہ نئی رہائش اعزازی ہوسکتی ہے۔ آپ کو نئی جاب مل سکتی ہے اور اس کا تعلق کسی آن لائن یا بڑے ملٹی نیشنل ادارے سے ہوسکتا ہے۔ شریکِ حیات کے ساتھ تعلقات میں گرمی سردی ہوسکتی ہے۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
مشتری کا نیا پڑاؤ آپ کے تعلقات کے خانے کو گرمانے اور زندگی کا نیا ذائقہ دینے ساتویں خانے آگیا ہے۔ یہ آپ کے قریبی لوگوں، مواصلاتی نظام، یعنی نیٹ اور موبائل، سفر اور چھوٹے بہن بھائیوں کا نمائندہ ہے۔ مذکورہ امور کا آپ کے تعلقات کے امور میں اہم کردار ہونے جارہا ہے۔ ساتواں مقام شادی کا بھی ہے۔ ایسے وقت میں نیا رشتہ جڑ سکتا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
سعدِاکبر سیارہ مشتری جو کہ آپ کی ذاتی جیب، بینک بیلینس، آمدن اور فیملی کا نمائندہ ہے آپ کے بزنس اور جاب کے خانے میں آرہا ہے۔ یہاں یہ برج حمل میں حالات میں تیزی سے آگے بڑھنے کے مواقع لاسکتا ہے۔ اس ماہ کے آخر تک مریخ بھی یہاں آچکا ہوگا یہ نئے بزنس کی راہیں کھول سکتا ہے۔ یہاں مشتری ایک سال کے لیے رہے گا ممکنہ طور پر یہ آپ کے کیریئر کو ایک بہتر ڈگر پر چلائے گا۔ شریکِ حیات سے تعلق پر غلط فہمیوں کی گھٹائیں چھا سکتی ہیں۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
مشتری کا اگلا پڑاؤ آپ کے تخلیقی مقام پر برج حمل میں ہورہا ہے۔ آپ کی ذہانت آپ کو کئی نئے راستے دکھائے گی، اولاد کی خوشی مل سکتی ہے کچھ افراد کے ہاں جڑواں بچوں کی بھی آمد ممکن ہے شادی یا منگنی جیسے رشتے بھی استوار ہوسکتے ہیں۔ آپ کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پہلے سے زیادہ بہتر ہوگی کام کاج میں پھیلاؤ اور ترقی ہوگی۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
مشتری آپ کے اخراجات، بیرون ملک اور تنہائی کے امور کا نمائندہ ہے۔ یہ آپ کے چوتھے یعنی رہائش گاہ کے مقام پر آرہا ہے، گھر میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں۔ مکان کی خریدوفروخت کا سلسلہ ہوسکتا ہے، بیرون ملک سے فائدہ ہوسکتا ہے اگر آپ ڈاکٹر ہیں یا جیل کی طرح کے کسی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ کو رہائش گاہ مل سکتی ہے۔ مکان کی تبدیلی کا بھی امکان ہوسکتا ہے ڈبل سٹوری یا دو مکان بھی مل سکتے ہیں۔ سواری کا حصول بھی ممکن ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
مشتری آپ کے تیسرے خانے میں آرہا ہے۔ سفر بے تحاشا ہوسکتے ہیں۔ آپ کے قریبی افراد سے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔ مشتری آپ کے بڑے بہن بھائیوں کا نمائندہ ہے اس لیے امکان ہے کہ ان کا تعاون ملے گا۔ آپ آن لائن یا نیٹ ورک سے فائدے لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں نیا رعب اور مذہبی رنگ چھلکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بیرون ملک سفر میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں گی۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
بارہ سال کے بعد مشتری آپ کی آمدن یعنی جیب کے خانے میں نور کی ایک بھرپور روشنی لے کے آگیا ہے۔ یہ آپ کے کیریئر کا نمائندہ ہے، آپ کے کیریئر سے منسلک ذرائع آمدن میں وسعت پیدا ہوگی۔ ایسے وقت میں زحل آپ کے اخراجات کے خانے میں رہے گا۔ گویا آمدن زیادہ اور اخراجات کا گراف کم رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔