اداکار فرحان اختر ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 مئ 2022
فرحان ہالی ووڈ سیریز میں جلوہ بکھیریں گے (فوٹو، فائل)

فرحان ہالی ووڈ سیریز میں جلوہ بکھیریں گے (فوٹو، فائل)

 ممبئی: بھارت کے معروف اداکار وفلم ساز فرحان اختر جلد ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فرحان اختر ہالی ووڈ کی سیریز ’مس مارول‘ میں جلوے بکھیریں گے تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ اس پروجیکٹ میں اداکار کس کردار میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی پروڈکشن کمپنی ‘ڈزنی پلس‘ کی جانب سے تیار کی جانے والی نئی سیریز ’مس مارول‘ میں فرحان اختر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو اس پروجیکٹ میں مہمان کردار کے طور پر لیا جائے گا اور وہ مختصر رول نبھائیں گے۔

دوسری جانب نامور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ وہ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈومن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔