14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 9 مئ 2022
گرفتار ملزم  پولیس کی حراست میں (فوٹو : ایکسرپیس)

گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں (فوٹو : ایکسرپیس)

 لاہور: 14 سالہ لڑکے کو دریائے راوی کے کنارے لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے بچے کو دریائے راوی کے کنارے لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سرفراز ورک کے مطابق ملزم بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بچوں کے ساتھ بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس پی کے مطابق  انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سفاک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔