- بابر اعظم نے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کیلیے پلان بنالیے
- قومی اسمبلی میں آج الیکشن ترمیمی بل2022 پیش کیا جائے گا
- چائنیز آئی پی پیز کے 340 ارب روپے پھنس گئے
- حکومت کا مافیا کے خلاف طبل جنگ، نئی عمارتوں پر کیو آر کوڈ لازمی قرار
- ہجرت کے لیے جمہوری انداز میں فیصلہ کرنے والے پرندے
- یہ تصاویر، گوگل کے ٹیکسٹ سے امیج پروگرام نے خود بنائی ہیں
- سیاسی کشیدگی کرکٹ کی رونقیں اُجاڑنے لگی
- یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی
- ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 4 ارب سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام

دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا، ’دی راک‘ جس کا وزن 228.31 قیراط ہے اور اگلے ہفتے نیلام کیا جائے گا۔ فوٹو: سی این این
سوئزرلینڈ: دنیا میں سب سے بڑا اور تاریخی اہمیت کا حامل سفید ہیرا ’دی راک‘ 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر یعنی (4 ارب سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کی گیند جتنے اس ہیرے کا وزن 228.31 قیراط ہے اور اسے دی راک کا نام دیا گیا ہے جبکہ سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کرسٹی نامی نیلام گھر میں اس کی بولی لگائی گئی، جہاں اسے 2 کروڑ 19 لاکھ میں فروخت کردیا گیا۔
کرسٹی نیلام گھر میں قیمتی پتھروں کے سربراہ میکس فوشے نے بتایا کہ ناشپاتی شکل کے اس خوبصورت ترین ہیرے کو ایک نایاب مقام حاصل ہے، دی راک جنوبی افریقہ کی کان سے برآمد کیا گیا ہے اور اس کے پہلے مالک نے اسے کارٹیئر کے ہار میں پہنا تھا۔
اس سے قبل کرسٹی ایک اور بڑا سفید ہیرا 2017 میں نیلام کرچکی ہے جس کا وزن 163.41 قریاط تھا، جو ریکارڈ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔
دی راک کی نیلامی کے وقت ایک اور پیلی رنگت کا ہیرا نیلام کیا گیا جو 2 ارب 70 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں فروخت ہوا جبکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم ریڈ کراس کو عطیہ کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔