گوجرانوالہ میں بچے سے زیادتی و قتل کے جرم میں والدہ کا کزن گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 10 مئ 2022
ملزم کوسی سی ٹی وی کی مددسے گرفتارکیاگیا، پولیس  فوٹوفائل

ملزم کوسی سی ٹی وی کی مددسے گرفتارکیاگیا، پولیس فوٹوفائل

گوجرانوالہ میں بچے کے ساتھ زیادتی و قتل کے جرم میں والدہ کے کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔

گوجرانوالہ میں کمسن بچے کو زیادتی و قتل کرنے والا سفاک شخص بچے کی والدہ کا کزن نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوروزقبل بچے شعیب کومبینہ زیادتی کے بعدقتل کیاگیاتھا، ملزم کوسی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتارکیاگیا۔ ملزم کی تصویر و سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی ہے، ملزم واردات کے بعد قریبی جگہ پہ کھڑادوست کا انتظارکررہاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔