- ٹیکساس میں اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
امیتابھ اور سری دیوی کی والدہ نے قتل کی دھمکیاں دیں، پروڈیوسر کا انکشاف

امیتابھ اور سری دیوی کی والدہ نے منوج دیسائی کو قتل کی دھمکیاں دیں(فوٹو فائل)
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم ’خدا گواہ‘کے ہدایت کار منوج دیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن کی والدہ نے بیٹے کو کچھ ہونے کی صورت میں میری اہلیہ کو بیوہ ہونے کی دھمکی دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ’خدا گواہ‘ کی تازیں آج بھی تازہ ہوں گی، فلم کے پروڈیوسر منوج دیسائی نے فلم کی شوٹنگ کیلئے پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بگ بی اور سری دیوی کی والدہ کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کا بھی انکشاف کیا۔
پروڈیوسر نے بتایا کہ فلم کی کہانی کے مطابق عکسبندی افغانستان میں ہونی تھی اور افغانستان کے حالات ان دنوں کشیدہ تھے جس کے باعث فلم کی کاسٹ اور ان کے اہل خانہ بھی شدید خوفزدہ تھے۔
انہوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر امیتابھ کو کچھ ہوا اور ان کی اہلیہ جیا نے سفید ساڑھی (ہندو رسم و رواج کے مطابق بیوہ خواتین سفید ساڑھی پہنتی ہیں) پہنی تو تمہاری اہلیہ کلپنا بھی سفید ساڑھی پہنے گی، اسی لیے تم ادھر واپس ہی نہیں آنا۔
منوج دیسائی نے انکشاف کیا کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی والدہ نے بھی انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر سری کو کچھ ہوا تو وہ (منوج دیسائی) افغانستان میں ہی رہیں کیوں کہ اگر وہ واپس بھارت آئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ خدا گواہ 1992 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کی عکسبندی 1991 میں افغانستان کے شہر کابل اور مزار شریف میں ہوئی اور اس وقت کے افغان صدر محمد نجیب اللہ نے 18 دنوں کی شوٹنگ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی تھی۔
سنہ 2010 میں ایک نیوز ایجنسی نے امیتابھ بچن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغان صدر محمد نجیب ہندی فلموں کے بہت بڑے مداح تھے اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کو بھی ہماری سیکیورٹی پر مامور کردیا تھا جب کہ فلم کے سیٹ کے اردگرد آرمی ٹینکس موجود تھے، طیاروں اور ٹینکوں کو دیکھ کر فلم کا سیٹ کوئی جنگ کا میدان لگتا تھا۔
فلم کی کہانی اور ہدایت کاری مُکل ایس آنند نے فراہم کی تھی جب کہ کاسٹ میں امیتابھ بچن، سری دیوی، نگرجونا، شیلپا شیرودکر، ڈینی ڈینزونگپا اور کرن کمار شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔