لاہور میں بھتیجے نے چچا اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

مقتولین کی شناخت خضر حیات اور حمزہ کے نام سے ہوئی، پولیس  


ویب ڈیسک May 11, 2022
قتل ہونے والے باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت خضر حیات اور حمزہ خضر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

کراچی: شاد باغ میں سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور ا س کے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا جب کہ زخمیوں کو بھی فوری اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قتل ہونے والے باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت خضر حیات اور حمزہ خضر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والا مقتول کا بھتیجا عدنان تھا، جو موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں