حارث رؤف اور نسیم شاہ نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیا

دونوں پیسرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اگلے میچز کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔


Sports Reporter May 12, 2022
دونوں پیسرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اگلے میچز کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔ فوٹو:فائل

انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہونے والے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔

دونوں پیسرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اگلے میچز کیلیے اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ دوسری جانب گلوسٹر شائر کے اسکواڈ میں شامل پیسر کندھے کی انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں تھے۔

ہیمسٹرنگ کی وجہ سے گلوسٹر شائر کو محمد عامر چھٹے راؤنڈ میں دستیاب نہیں ہوں گے، مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان فیملی وجوہات کی بنا پر اس راؤنڈ میں سسکیس کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں