شادی بہت محترم رشتہ ہے اسے سرکس نہ بنائیں رابی پیر زادہ

آج کے بچوں کو دانیہ، عامر لیاقت، اور بہت سی ایسی باتوں کا پتہ ہے جو ہمیں ان سے چھپانی چاہئیں، رابی پیرزادہ


ویب ڈیسک May 12, 2022
آج کے بچوں کو دانیہ، عامر لیاقت، اور بہت سی ایسی باتوں کا پتہ ہے جو ہمیں ان سے چھپانی چاہئیں، رابی پیرزادہ فوٹو:فائل

MULTAN: سماجی رضاکار اور نعت خواں رابی پیرزادہ نے عامر لیاقت اور دانیہ عامر کے درمیان علیحدگی کے بعد ایک دوسرے پر الزامات پر کہا ہے کہ شادی ایک محترم رشتہ ہے اسے سرکس مت بنائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کا بہت افسوس تھا مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے، دانیہ شاہ کے شوہر پر سنگین الزامات

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم سب نے مرنا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے جو لوگ دین کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ #AmirLiaquiatHussain کا بھی استعمال کیا۔



علاوہ ازیں رابی پیرزادہ نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے بچوں کو دانیہ، عامر لیاقت، اور بہت سی ایسی باتوں کا پتہ ہے جو ہمیں ان سے چھپانی چاہئیں مگر یہ تصویر دکھا کر پوچھیں کیا وہ بلقیس ایدھی کو جانتے ہیں؟

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

اپنی ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ چند بچے موجود ہیں جنہوں نے ہاتھ میں معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کی تصویر ہاتھ میں پکڑ رکھی تھی۔



واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں