- حکومت کا مافیا کے خلاف طبل جنگ، نئی عمارتوں پر کیو آر کوڈ لازمی قرار
- ہجرت کے لیے جمہوری انداز میں فیصلہ کرنے والے پرندے
- یہ تصاویر، گوگل کے ٹیکسٹ سے امیج پروگرام نے خود بنائی ہیں
- سیاسی کشیدگی کرکٹ کی رونقیں اُجاڑنے لگی
- یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی
- ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
- پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار
- پی ٹی آئی کے 55 گرفتار رہنما و کارکنان اڈیالہ جیل منتقل
- پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
- حکومت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے، وزیراطلاعات مریم اونگزیب
- دعا زہرہ اور نمرہ کی بازیابی میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کررہی: شہلا رضا
- کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی؟ ویڈیو وائرل
- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
عروہ حسین کو شوبز انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے، اعجاز اسلم

اعجاز اسلم نے نجی ٹی وی پر اپنا انٹرویو ریکارڈ کرایا ہے (فوٹو، فائل)
کراچی: معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز(تمیز، آداب، طور طریقے) کی ضرورت ہے؟۔ جس پر اداکار نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ’’عروہ حسین‘‘، کیوں کہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائیکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔
اعجاز اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔