- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
امریکی شخص نے ریاضی کی مدد سے دولاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
نارتھ کیرولینا: علم ہی طاقت ہے کی ایک اچھی مثال امریکہ سے آئی ہے جہاں ایک نوجوان نے ریاضی کی مدد سے لاٹری کے انعام یافتہ نمبر کھوجنے کی کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس کے بعد وہ 192,941 ڈالرجیت گئے جو پاکستانی روپوں میں تین کروڑ 66 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔
ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ریلی سے تعلق رکھنے والے جوناتھن روبی نے ریاضیاتی مستقل (میتھمیٹکل کانسٹینٹ) پائی کی مدد لی ہے۔ یہ کسی دائرے کے محیط (سرکمفرینس) اور قطر کے ریاضیاتی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ اس کی قدر 3.1415 ہوتی ہے۔
انہوں نے پائی کی قدر کی بنیاد پر ایک ایک ڈالر کے پانچ لاٹری ٹکٹ خریدے جو 3، 14،15، 31 اور 41 کو تھے اور یہ پائی کی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے نمبروں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح وہ پانچ لاکھ 78 ہزار ڈالر انعام کا تیسرا حصہ جیتنے میں کامیاب رہے جو کروڑوں پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
اس سے قبل 64 سالہ جوناتھن ایک بارٹینڈر کا کام کررہے تھے جس سے ان کی گزربسر بہت مشکل تھی۔ تاہم انہیں ریاضی سے لگاؤ ہے اور انہوں نے اپنے دل کی آواز پر پائی کی قدر کے لحاظ سے ٹکٹ خریدے اور کامیاب رہے۔
تاہم انعامی رقم کا ایک حصہ ٹیکس میں جائے گا جس کے بعد وہ 137000 ڈالر کے اہل ہوں گے۔ جوناتھن نے کہا کہ وہ اپنے بل ادا کریں گے اور باقی رقم ریٹائرمنٹ کے لیے محفوظ رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔